سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی مالم جبہ میں سیاحوں کی گاڑی گہرے کھائی میں جاگری ، دو سیاح جاں بحق چار زخمی ہوگئے ، پولیس سٹیشن مالم جبہ کے مطابق مالم جبہ سے واپسی کے دوران سیاحوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں دوسیاح جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں، پولیس سٹیشن مالم جبہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد سیدو شریف ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں، زرائع کے مطابق سیاحوں کا تعلق تیمرگرہ سے بتایا جارہا ہے ۔
1,350 total views, 2 views today
Comments