واشنگٹن(این این ائی ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانا والا تعاون کافی نہیں مزید تعاون کرنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے ’ بیک گراؤنڈ بریفنگ‘ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رو برو ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی اور ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری اور ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی میٹنگ میں ٹی او آر طے پا گئے ہیں تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ امریکا تمام حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان سے ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں اور پاکستان کیلیے بہترین موقع ہے کہ طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اُٹھا کر افغانستان میں امن بحال کروائے۔
1,236 total views, no views today



