مینگورہ،سوات کے بد قسمت عوام سردیوں میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا نہ پاسکے ، گھنٹوں بجلی ہونا معمول بن چکا ہے ، بجلی بندش سمیت سوئی گیس غائب ہوگئی ہے ، غیر اعلانیہ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے سلسلہ شروع ہونے سے عوام خاصی پریشان ہیں۔ادھر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے معلومات کرنی ہوتو کسٹمر سروس والے فون اٹھانے ی زحمت نہیں کررہے ہیں ۔ ناروا لوڈشیڈنگ سے گھر یلوں صارفین سمیت انڈسٹر یز والے بھی مشکلات ومسائل کے شکار ہوگئے ہیں ۔ بجلی سے چلنے والا ہر کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ادھر تبدیلی کے دعوے کرنے والے PTIکے ممبران اسمبلی فوٹوسیشن تک محدود ہیں ۔ ملاقاتیں اور یقین دہانیوں کا ڈھونگ رچا کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ترقی کے دعوے کررہے ہیں اور حقیقت میں عوام سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں ۔ عوام میں جاری چہ مگوئیاں کسی بھی وقت احتجاج کی روپ اختیار کرکے سڑکوں پر آسکتے ہیں ۔ لہذا بجلی وگیس بندش کا خاتمہ کرکے فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
802 total views, no views today


