مینگورہ،سوات مختلف واقعات میں دو افراد جاں کے بازی ہار گئے،جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ مینگورہ میں گیس لیکج کیوجہ سے میاں بیوی جھلس گئے ،ہسپتال منتقل۔گزشتہ روز سوات کے علاقہ توتانو بانڈئی میں ٹریکٹر الٹنے سے فضل ربی ولد شیر افضل سکنہ بریکوٹ اور شیر محمدسکنہ توتانو بانڈئی موقع پرجاں بحق ہوگئے،لاشیں سیدو ہسپتال منتقل کردیئے گئے،
جبکہ مدین میں جائیداد کے تنازعہ کے تنازعہ پرمراد اور سعید احمد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے انور سین ولد خاد م شاہ کو زخمی کردیا ،ادھر مینگورہ شہر کے محلہ گل مشال میں گزشتہ رات گیس لیکج ہونے کیوجہ سے میاں بیوی جھلس گئے عدالت خان اورمسماۃ(م)کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
476 total views, no views today


