پشاور(این این ائی)پشاور روڈ پر سردریاب میں سی این جی فلنگ سٹیشن میں دھماکہ ۔دو خواتین سمیت تین افراد جان بحق ۔ سات افراد زخمی ۔ جان بحق ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ یار حسین صوابی سے تعلق رکھنے والا بد قسمت خاندان موٹر کار میں چارسدہ سے صوابی جا رہا تھا کہ ڈرائیور نے سردریاب میں سی این جی ڈالنے کے لئے سی این جی پمپ میں گاڑی کھڑی کی اور جونہی سی این جی فلنگ شروع ہو ئی تو موٹر کار میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن میں چھ کم عمر بچے بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی عمر 15دن بتائی جا تی ہے ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی شروع کرکے جاں بحق اور زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
1,022 total views, no views today



