سوات(سوات نیوز)مالاکنڈڈویژن کے داراخلافہ مینگورہ سے دو بڑے منصوبے ختم ہونیکا قومی امکان پیدا ہوگیا، حلقہ پی کے 5 کے ایم پی اے مکمل طور پر ناکام ، شہر کے لوگوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑنے لگی، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے واپسی کا دوبارہ نوٹیفیکشن تاحال جاری نہ ہوسکا ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کا فنڈز مٹہ ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے، وزیرا علیٰ نے گزشتہ دورہ سوا ت کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال برقرار رہے گی تاہم ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا ہے،
دوسری طرف وومن یونیورسٹی بھی مینگورہ اور حلقہ پی کے 5 سے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، دو سو سے زائد کنال کیلئے کانجو ٹاون شپ میں اراضی لینے کیلئے اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل سوات یونیورسٹی کیلئے زمین بھی حلقہ پی کے 5 سے باہر لی گئی تھی ، اور اب مینگورہ شہر اور حلقہ پی کے 5 کے عوام کیساتھ ایک اور زیادتی ہونے لگی ہے ، جس پر مقامی ایم پی اے مکمل طور پر خاموش ہے
3,155 total views, no views today



