اسلام آباد: (ان لائن ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ای بلنگ سسٹم لانچ کردیا۔ وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں این ایچ اے کا ریونیو سو ارب سے زائد کریں گے۔ ای بلنگ سسٹم کی لانچنگ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ این ایچ اے نے ایک سال کے دوران چار سو اڑتالیس کنال زمین واگزار کرائی اور کرپشن کی مد میں سات ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث قرضہ بڑھا۔ این ایچ اے کی گاڑیاں وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری استعمال کرتے رہے، جبکہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مقدمہ کامیابی سے لڑا۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے یو اے ای کے ساتھ مل کر نظام بنائیں گے۔ پاکستانی وفد
1,252 total views, no views today



