مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے مرکزئی چیئرمین افتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ کنٹینرپر بیٹھ کرنہ تو تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی عوامی خدمت ہوسکتی ہے، نیاپاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے نیاسوات بنائیں تو ہم مانیں،خالی خولی نعروں سے مسائل میں کمی نہیں آتی بلکہ ان میں اضافہ ہوتا ہے ،
تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والی تحریک انصاف نے عوام کو ہر سطح پر مایوس کردیا ہے،سوات کے مصیبت زدہ عوام کے حال پر کسی کو ترس نہیں آتا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روزودودیہ ہال سیدوشریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرخان شیرپاؤ، سابق صوبائی وزیر بخت بیدارخان،ہاشم بابر،فضل رحما ن نونو،شیربہادرخان اوردیگرمرکزئی،صوبائی اورڈویژنل قائدین نے بھی خطاب کیا ،افتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاکہ صوبہ خیبرپختون خوا کے عوام نے کسی قسم کی مثبت تبدیلی نہیں دیکھی،اس وقت یہاں پر کرپشن،کمیشن،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا دوردورہ ہے جس نے عوام شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات جیسی جنت نظیر وادی کے عوام کافی مشکل حالات سے گزرے ہیں یہاں تک کہ لاکھوں کی تعدادمیں یہاں سے لوگوں نے ہجرت کی اوراپنے ہی ملک میں مہاجر بن گئے مگر پچھلی حکومتوں نے ان کی مشکلات کاازالہ نہیں کیایہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں میں احساس محرومی بڑ ھ رہا ہے،انہوں نے کہاکہ کنٹینر پر بیٹھ کر ملک وقوم کی خدمت نہیں کی جاسکتی اورنہ ہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،تحریک انصاف والے دھرنوں اوراسمبلی میں جو زبان اورالفاظ استعمال کررہے ہیں وہ قابل افسوس ہیں یہ لوگ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے جوسب کچھ کرنے کو تیا رہیں،صوبہ خیبر پختونخوا اورخصوصاََ سوات کے عوام نے تبدیلی کی خاطر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا مگر اقتدارملنے کے بعد اس نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا یہی وجہ ہے کہ عوام کا تحریک انصاف پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سوات میں اب تک ڈینگی پرقابو نہیں پاسکی تو وہ عوام کی بھلائی کیلئے اورکیا کرے گی یہاں پر روزانہ کئی افرا دمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوجاتی مگر اس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں سوات اور یہاں کے عوام سے محبت ہے اس لئے الیکشن کے بعد سب سے زیادہ دورے سوات کے کرچکے ہیں اورہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ پہلی فرصت میں سوات سے بے روزگاری،مہنگائی،مسائل ومشکلات کا خاتمہ کرکے اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اوریہاں کے مصیبت زدہ عوام کو ترقی اورخوشحالی کے مواقعے فراہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس وقت کے پی کے میں سینکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے مگر عمران خان کو اس کی کوئی فکر نہیں انہیں صرف صوبے میں اقتدارکو طول دینے اور مرکز پر قبضہ جمانے کی فکر لگی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں صرف قومی وطن پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اوران کے حقوق کیلئے عملی طورپرجدوجہدکررہی ہے،ورکرزکنونشن میں وطن پال یوتھ آرگنائزیشن ،سٹوڈنٹس فیڈریشن اورپارٹی کی دیگرتنظیموں کے عہدیداروں اورکارکنوں کی کثیرتعدادموجود تھی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے درجنوں افراد نے ناطہ توڑ قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
321 total views, no views today


