سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وفاقی وزیر جناب مراد سعید ہفتہ اتوار کے دن مٹہ سوات سمیت اپنے حلقہ کا دورہ کرینگے. وزیر اعلی محمود خان اپنے حلقہ پہ کے 9 جبکہ مرادسعید اپنے حلقہ این اے 4 میں ہفتہ کے دن گیارہ بجے بریم چوک میں سوئی گیس کا افتتاح اور تین بجے اویشاءروڈ کا افتتاح سمیت علاقہ مشران سے خطاب کرینگے. اتوار کے دن گیارہ بجے کالاکوٹ باغڈھیرئی کے مقام پر باروائی ایریگیشن چینل کا افتتاح سمیت عوامی مسائل سنیں گے.
2,070 total views, no views today
Comments



