سوات، سوات کے علاقہ بحرین سے کراچی جانیوالی کوچ کے حادثہ میں جاں بحق افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے سکھر سے رسالپور کینٹ لایا جائیگا، جس کے بعد ان جاں بحق افراد کو ایمبولینسوں کے ذریعے سوات کے مختلف علاقوں کو منتقل کیا جائے گا، ان خیالات کااظہار ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بدقسمت حادثہ
میں سوات کے چالیس سے لیکر پینتالیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، جن کو لانے کیلئے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں، کچھ دیر بعد سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے ان جاں بحق افراد کو رسالپور کینٹ میں اتارا جائے گا جہاں سے ان کو ایمبولینسوں کے ذریعے ابائی علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔
343 total views, no views today
Comments


