سوات (سوات نیوز) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے جنرل سیلز ٹیکس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا کو خبردار کیا ہے کہ محکمہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، اگر اس قسم کے ہتھکنڈوں کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پھر پورے ملاکنڈ ڈویژن کے صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہونگے، انہوں نے حکومت کی دوغلی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف باہر ممالک سے امداد حاصل کرکے متاثرہ علاقوں پر زکواۃ اور خیرات تقسیم کرتے ہیں اور دوسری طرف اس علاقے کے باسیوں پر غیر قانونی اور ظالمانہ ٹیکس لگانے کے مذموم کوششوں میں مصروف عمل ہیں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام 10 سال سے جس اذیت اور مصیبت کرب کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا ان بے حس حکمرانوں کو سرے سے احساس نہیں ہمارے بے تحاشہ قربانیوں اور خانہ بدوش بننے کا ہمیں یہ صلہ دیا جا رہا ہے، ہمیں بھکاری بنا کر کبھی کیش کارڈ اور وطن کارڈ سے نوازا جا رہا ہے باوجود اس کے زکواۃ اور خیرات پر ٹیکس وصول کرنے کی پالیسیاں بنانے والے کے بارے میں ہم سوچنے پر مجبور ہیں کہ حکمران اپنا ہوش و حواس کھوچکے ہیں انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس لاگو کرنا دن کے خواب دیکھنے کے مترادف ہے، اگر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔
1,752 total views, no views today



