سوات،سکھر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے سترہ افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے، جن میں سے ایک ہی گھر کے سات افراد بھی جاں بحق ہو چکے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق المعصوم کوچ میں بحرین سے ایک ہی گاؤں تورال کے سترہ افراد سوارہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،
وہ بھی اس المناک حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ان افراد میں سے تین گھرانوں کے سولہ افراد شامل ہیں، جن میں ایک گھر کے سات ، ایک کے پانچ اور ایک کے چار افراد شامل ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے روتے رہے، گاؤں کا ہر انکھ اشکبار ہے ۔
425 total views, no views today
Comments


