سوات(سوات نیوز)وفاقی وزیر مواصلات نے جب سے سوات کے تحصیل مٹہ میں جلسہ کیا ہے اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈںگ کا دورانیہ 75 فیصد تک بڑھ گیا ہے ، گزشتہ ہفتہ کے روز وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے سوات سے بجلی کی لوڈشیڈںگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا ، لیکن جوں ہی وہ اسلام اباد کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوگئے تو محکمہ واپڈا والوں نے سوات کے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں 24 گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ لوڈشیڈںگ ہوتی تھی لیکن جب سے مراد سعید نے اعلان کیا ہے تو مینگورہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 8 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے ۔ سوات کے عوام نے وزیر مواصلات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اعلان واپس لیں تاکہ یہاں کے عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے ۔
1,452 total views, no views today



