سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر کے نشاط چوک میں مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کا احتجاجی مظاہرہ،کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی۔ ن لیگ ضلع سوات کے رہنماوں ارشاد خان ، محمد علی شاہ ، نسیم اختر اور دیگر نے مریم۔نواز کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکن موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مقررین نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اترائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا ۔ ن لیگ کارکنوں نے ٹائیر جلا کر سڑک بند کردیا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔
1,307 total views, no views today



