سوات(سوات نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج شام سے ہفتے کے دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا جبکہ
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظا میہ کو مراسلہ جا ری کر دیا۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے علاوہ پشاور کے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنز اور متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے ادارہ نے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہے اسی طرح پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال کیا گیا ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔
1,541 total views, no views today



