سوات(سوات نیوز)وفاقی۔وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاہے کہ حکومت نے سوات کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیدیا ہے۔ سوات میں معمول کے مطابق کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جاررہی۔مرادسعید نے ان خیالات کا اظہار سوات نیوز کیساتھ اپنے ابائی علاقہ کبل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہسوات میں حالیہ لوڈشیڈنگ گولن گول اور درال خوڑ پاور سٹیشنز میں فنی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہے۔گولن گول پاورسٹیشن سے بجلی کی فراہمی سیلاب کی وجہ بند ہےانہوں نے کہا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد بہت جلد گولن گول پاورسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گی۔
1,405 total views, no views today
Comments



