سوات (سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ میں بارش نے تباہی مچادی ۔ شور کے علاقہ پیوچار میں بارش نے قیامت ڈھادی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات تیزشیرعالم ولد میاں سید کا گھربارش سے منہدم ہوگیا گھر منہدم ہونے سے درجنوں کے تعداد میں مال مویشی گائے بھیڑ بکریوں ہلاک ہوگئیں مالک مکان کے مطابق لگ بھگ سات لاکھ تک کا نقصان ہوچکا یے ۔ مالک مکان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلی محمود خان خیبر پختون خواہ ڈی پی او.ڈی ایس پی مٹہ سوات سمیت اعلی حکام اور مخیر حضرات سے متاثرہ خاندان کو امداد دلانے کى اپیل کی ہے ۔ مالک مکان نے کہا کہ میرے جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا ہے ۔ اب میرے پاس کچھ بھی نہیں رہا ۔حکومت میری مدد کرے ۔
1,729 total views, no views today
Comments



