سوات (سوات نیوز)رحیم آباد سوات میں شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ ملزم کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کے لئے سوات پریس کلب پہنچ گئی، مقتولہ کی والدہ بیوہ عابدہ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ دن قبل میری بیٹی وریشہ دختر گل زمین خان مرحوم سکنہ واڑی دیر کو ان کے شوہر داؤد ولد محمود خان سکنہ بٹ خیلہ نے سوات کے علاقہ رحیم آباد میں چھریوں کے وار کرکے اور منہ پر تکیہ رکھ کربے دردی سے قتل کرکے فرار ہوگیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے لیکن ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ کے رہائشی داؤد نے دوسال قبل میری بیٹی سے دوسری شادی کی تھی اور سوات کے علاقہ رحیم آباد میں رہائش پذیر تھی، شادی کے رات ہی شوہر نے ان سے حق مہر واپس لے لیا اور ان پر مظالم شروع کردئیے تا ہم وہ برداشت کرتی رہی، اس شادی پر ملزم کی پہلی بیوی راضی نہیں تھی اس وجہ سے آئے روز گھر میں جھگڑے ہوتے تھے، اور پندرہ روز قبل ہی مجھے اطلاع ملی کے ملزم داؤد نے ساتھیوں کی مدد سے میری معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کیا ہے جب میں ان کے گھر پہنچی تو ان کے منہ پر تکیہ رکھا ہوا تھا اور ناک میں خون تھا اور ان کے جسم کو چھریوں کے وار سے لہولہان کردیا تھا، بے دردی سے قتل ہونے والی بیٹی کو دیکھ کر ذہنی کوفت میں مبتلاء ہوگئی ہوں اور انصاف کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھارہی ہوں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام مجھے فوری طور پر انصاف فراہم کرکے میری بیٹی کے قاتل شوہر اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مجھے انصاف مل سکے۔
1,443 total views, 2 views today