سوات (سوات نیوز) وادی اتروڑ سوات سے تعلق رکھنے والے مسکین شہید کے بہیمانہ قتل کے خلاف اتروڑ قوم نے بھر پور احتجاج کیا ، احتجاج وادی کالام کے علاقہ اتروڑ میں ہوا جس میں علاقہ بھر سے سینکٹروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اہلیان اتروڑ کا کہنا تھا کہ مسکین شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر پنجاب حکومت گرفتار کرلیں اور ان کو قرار واقعی سزا دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 21 تاریخ کو بحرین کے مقام پر بڑا احتجاج کیا جائیگا جس میں پورے وادی سے کوہستانی قوم اور اہلیان سوات شرکت کرینگے، جس کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ مسکین شہید جس کا تعلق سوات کے وادی اتروڑ سےتھا ان کو گزشتہ روز بڑی بے دردی کیساتھ گجرات میں شہید کیا گیا ، اور ملزمان نے ان پر ہونے والا تشدد بھی ریکارڈ کرایا اور اس کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا ۔
1,264 total views, 2 views today