اسلام آباد(سوات نیوز)تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پروزیر اعظم عمران خان کے معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت کے لئے کفایت شعاری اورخود انحصاری کا راستہ مشکل ترین تھا، لیکن وزیراعظم نےقائداعظم کےسپاہی کےطورپر بدترین تنقید کا سامنا کرتے ہوئے مخالفین کےاندازوں کوغلط ثابت کیاہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بچے دودھ اور بیمار ادویات کو ترس رہے ہیں، حق کیلئے آواز اٹھانے والا بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنتا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتے سے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت جاری ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم صرف قومی بیانیہ لے کر آگے چل رہے ہیں، کشمیر کاز کیلئے ہم نے اپنے سیاسی اختلافات پس پشت ڈال دیئے۔ وزیراعظم مسلسل مظلوم کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے ایک سال میں نئے پاکستان کی تکمیل کی اس کے
728 total views, no views today



