بالی وڈ اداکار تمام کاسٹ سے ملنے کے لئے فلم ہمشکل کے سیٹ پرپہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق یہ پتا چلا ہے کہ اداکار لوکیشن سے قریب شوٹنگ کر رہے تھے، جب انہیں پتا چلا کہ یہاں ساجد خان بھی موجود ہیں اپنی فلم ہمشکل کی عکس بندی کے لئے تو وہاں پہنچ گئے تاکہ ان سب سے مل کر انہیں سراہا بھی جائے اور گفتگو بھی کی جائے۔
خبروں کے مطابق تمام کاسٹ عامر خان کو وہاں پا کر بہت خوش تھی اور ہدایت کار ساجد خان نے عامر خان کو اپنی فلم کی فوٹیج بھی دکھائی،جس پر عامر نے انہیں بہت سراہا۔
ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہمشکل اسی سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان، رتیش دیشمک، رام کپور، بپاشا باسو، تمننا اور ایشا گپتا شامل ہیں۔
790 total views, no views today
Comments


