دیربالا(سوات نیوز)شرینگل حیاگے روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم سے سواریو ں سے بھری ڈا ٹسن کو نشانہ بنا یا گیا دہماکہ میں پانچ افراد موقع پر جان بحق اور بیس زخمی ہو گئے جس میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے گا ڑی کی پر خچے اڑ گئے انجن دور جا گرا واقعات کے مطابق گزشتہ روز دیر بالا کے علاقہ شرینگل حیاگے روڈ گما ڈنڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پہلے سے نصب کردہ ریموٹ کنٹرول بم سے حیاگے شرقی جا نے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن کو نشا نہ بنا یا جس کے نتیجے میں رقیب خان ولد میاں گل، یوسف ولد محمد عارف، دلا رم ولد گل اکبر اوراسلام ولد جمعہ سید موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ سراج محمد، گل زرین، شاھد خان، فضل واحد، نور خان، شمشیر، عبد الحمید، بخت منیر، عالم گین خان، سراج، نظام اللہ، باچہ یوسف، باچہ الدین، صلاح الدین، مشرف خان وغیر ہ زخمی ہو گئے جسے ہسپتال منتقل کر دئیے گئے جس میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے دہماکہ میں 15 کلو و وزنی بم استعما ل کیا گیا جس سے رو ڈ میں بڑا کھڈا پڑا گیا ہے دہماکہ کی اواز دس کلو میٹر دور دور تک سنی گئی گا ڑی کی پر خچے اڑ گئے لو گو ں خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے علا قہ کو گھیرے میں لے کر سر اپریشن شروع کیا ہے
3,086 total views, 2 views today