سوات،عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان اور جنرل سیکرٹری رحمت علی خان نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کا ورکرز کنونشن ہوگا، پارٹی کارکن ورکرز کنونشن کوکامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں ، سوات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط اور فعال سیاسی جماعت ہے ، سوات میں پارتی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے ، سوات میں قیام امن کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، تحریک انصاف نے سوات کو ترقی کے بجائے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں عوامی نیشنل پارٹی سوات کے تمام یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ابراہیم دیولئی ، اکرام خان ، صبور خان ، خورشید خان ، عدالت خان ، نصیب خان ، راجہ ممتاز چموٹ ، خلیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے تیس نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے حوالے سے تجاویز بھی دیں شیر شاہ خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ورکرز کنونشن میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ سوات میں قیام امن کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیوں کونظرا نداز نہیں کیاجاسکتا اور ان قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والا امن آج حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روبہ زوال ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والوں میں دہشت گردی کی مذمت کی ہمت بھی نہیں ہے جبکہ سانحہ خیرپور کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی دہشت گردوں کی خون سے نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام اے این پی کے جھنڈے تلے متحدہوکر سوات میں ایک ایسا انقلاب برپاء کرے جو حقیقی معنوں مین عوام کو قابل قبول ہو ، اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کامطالبہ کیاگیا اور مینگورہ بائی پاس پر اوور برج تعمیر کرنے کامطالبہ کیاگیا ۔
818 total views, no views today


