سوات(سوات نیوز)آخر کار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران نے وہ کر دکھایا جس کا وعدہ اپنے عوام سے کر چکا تھا، سیدو شریف ہسپتال میں غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر مختلف پوسٹوں پر بھرتی کئے گئے ملازمتوں پر انکوائری کمیٹی مقرر کر دیا، جو سات دن کے اندر اندر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو جواب دینے کی پابند ہوگی ۔ڈآئیریکٹر جنرل ہیلتھ نے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردی ہے ، جس کے مطابق وہ سیدو شریف ہسپتال کے مختلف پوسٹوں میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کرینگے اور سات دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ محکمہ کو جمع کرینگے ۔ عزیز اللہ گران نے اس سے قبل بھی مختلف محکموں میں کرپشن کیخلاف اواز اٹھائی ہے ۔
1,356 total views, no views today
Comments



