سوات (سوات نیوز)ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم شروع، مہم کے دوروان مختلف کاروئیوں میں ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کی نگرانی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سعید اللہ ولد سید نواب سکنہ ملوک آباد مینگور ہ کے قبضہ سے 59لیٹر شراب برامد کیا،اس طرح فہد حسین ولد اقبال حسین سکنہ فیض آباد سیدو شریف کے قبضہ سے130 گرام ہیروئین ایک عدد 9MMپستول بلا لائسنس اور 25عدد کارتوس بھی برامد کی جبکہ شاہد ولد آمان اللہ ساکن آمان کوٹ کے قبضہ سے 11لیٹر شراب برامد کیا،ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کرکے جیل بھیج دیا گیا،اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم جاری رہیگی، منشیات فروخت کرنے والے کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی، عوام کو ان کے دہلیز پر سستا انصاف مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات سے پاک معاشرہ بنانا سرکل سٹی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام پولیس کے مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتے اسلئے عوام پولیس کو اس قسم کی جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس بروقت اس کاروائی کریں اور ان کو جرائم سے پاک معاشرہ میسر ہوں۔
1,038 total views, no views today



