سوات (سوات نیوز)سوات کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندباد کے نعروں سے گونج اٹھا، تاجربرادری کا زبردست احتجاج اور ریلی، اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ فوری طور پر حل اور کرفیوں کا خاتمہ کریں، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور تقریب منعقد ہوئی، جس سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، حضرت رحمان ماما اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، جس کے لئے ہم اپنے سیکورٹی فورسز اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور سیکورٹی فورسز سے ہر قسم تعاون کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہمارا مذہبی اور ملی امتحان ہے اور ہم کشمیر کا زمیں اپنے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سترہ روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس سے خواتین، بچے اور بوڑھے بھوک سے مر رہے ہیں، انہوں نے کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا، اس موقع پر پریس کلب سے نشاط چوک تک ریلی نکالی گئی اور مودی مردہ اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھارتی جھنڈا بھی نذر اتش کیا گیا۔
1,248 total views, no views today



