سوات(سوات نیوز)فضاگٹ میں قائم نجی تفریحی پارک مسلسل ٹریفک جام کا سبب بن رہا ہے۔ پارک کی طرف آنے جانے والی گاڑیوں کی وجہ سے مدین، کالام مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں ٹریفک جام لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے سنگوٹہ، منگلور، ملم جبہ، چارباغ اور دیگر تمام بالائی علاقوں کے رہائشی جن کا اس روڈ سے سفر ہوتا ہے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
یہ روڈ نہ صرف سوات کے ایک وسیع علاقے کو منگورہ شہر سے ملاتا ہے بلکہ اسی روڈ پر سیاح بھی بالائی علاقوں کی طرف سفر کرتے ہیں تاہم فضاگٹ کے مقام پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے اب سیاح بھی سوات کی سڑکوں کا رونا روتے ہیں۔
ٹریفیک جام کے متاثرہ علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورت میں اب اس روڈ سے ان کے مریضوں کو ہسپتال پہنچانا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔
عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کو فورا بند کرکے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔
2,474 total views, no views today



