سوات (سوات نیوز)دریائے سوات سے لاش نکالنے میں ریسکیو 1122 ناکام، 4دن گزرنے کے باوجود لاش نہ مل سکا، مقامی غوطہ خور لاش تلاش کرنے میں مصروف عمل، ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے ساتھ لاش تلاش کرنے کے ماہر افراداورالات بھی نہیں، لوگ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، تفصیلات کے مطابق چاردن قبل دریائے سوات میں ٹرک گرنے کی وجہ سے دوافراددریامیں ڈوب گئے تھے، مقامی غوطہ خوروں نے ایک لاش نکال دیاتھا، جبکہ چاردن سے مقامات غوطہ خور دوسرے لاش کوتلاش کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ادھر ریسکیو 1122 کے ساتھ نہ کوئی ماہرغوطہ خور ہے اور نہ ان کے ساتھ اس حوالے سے کوئی اوزارہے، جبکہ گاڑیاں نکالنے کے لئے ان کے ساتھ رسی تک بھی نہیں ہے۔ تاہم ریسکیو1122 اب ناکام ہوچکاہے صرف نام کی ایمرجنسی ریسکیو 1122ہے۔ باقی تمام کام مقامی رضاکار غوطہ خورکررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے ریسکیو 1122 کے برائے نام کارکردگی پراپنے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اناڑی افراد کی جگہ مقامی غوطہ خوروں کوبھرتی کرنے کامطالبہ کیاہے۔
1,538 total views, no views today



