سوات(خورشید علی )دریا سوات سے لاش کو نکالنے اور ڈھونڈنے کیلئے غوطہ خور کی ٹیم رضاکارنہ طور پر پہنچ گئی ۔مالاکنڈ میں رضاکارانہ طور پر دریاسوات س لاشیں نکالنے والے کارکنان نظام الدین کی سربراہی میں فضاگھٹ پہنچ گئی ہیں، جہاں پر سوات اور مالاکنڈکے رضاکاروں نے مشترکہ طورپر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہے ، فضا گھٹ کے مقام پر دریا سوات میں گرنے والا سیمنٹ کے ٹرک کے نیچے ایک مزدور کی لاش پڑی ہے ، جس کو نکالنے کیلئے یہ ٹیم پہنچی ہے، رضاکاروں نے مخیر حضرات سے ایکسویٹر طلب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ غوطہ خوروں سے بھی مدد طلب کی ہے ، اج چار دن ہوگئے ہیں کہ ٹرک کو بھی نہیں نکالا جاسکا جبکہ اس کے نیچے دبے مزدور کی لاش کو بھی نہیں نکالا جا سکا ہے ، اس حادثہ میں تین مزدور زخمی جبکہ دو لاپتہ ہوگئے تھے ، جن میں سے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی ہے ۔
ویڈیو دیکھیں
1,409 total views, no views today



