مینگورہ،تھانہ رحیم اباد کے حدود میں ایک اور گاڑی چوری،دو ہفتوں کے دوران گاڑی چوری ہونے کا تیسرا واقع ہے،پولیس نے مالک کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔گزشتہ رات تھانہ رحیم اباد کے حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام میں نامعلوم چوروں نے شاہی دوران نامی شخص کی گاڑی چوری کرلی،گاڑی مالک کے رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تھانہ رحیم اباد میں گاڑی چوری ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے،چوروں کے بڑھتی ہوئے سرگرمیوں نے رحیم اباد پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔
806 total views, no views today
Comments


