سوات (سوات نیوز)سوات انتظامیہ اورسبزی منڈی مالکان میں مذاکرات ناکام، ایک گروپ نے اوڈیگرام سبزی مندی منتقل نہ ہونے بارے اپنے مؤقف پرقائم ہے، انتظامیہ کی طرف سے اوڈیگرام کے علاوہ کسی دوسرے سبزی منڈی کی اجازت نہ دینے کاعزم، تفصیلات کے مطابق سوات انتظامیہ اور سبزی منڈی مالکان واڑھتیان کے درمیان مذاکراتی عمل ہوا۔ جسمیں سوات انتظامیہ کی طرف سے قائمقام ڈی سی سوات فواد خان اسسٹنٹ کمشنرعامرعلی شاہ،ٹی ایم او ارشد زبیرکے علاوہ دیگرسرکاری ومتعلقہ حکام نے شرکت کی، مذاکرات کئی گھنٹے جاری رہی، جہاں سبزی منڈی مالکان اوراڑھتیان اپنے مؤقف پرقائم رہتے ہوئے کہا کہ وہ اوڈیگرام سبزی منڈی منتقل نہیں ہوں گے، ان 140اڑتھیوں نے ڈیمانڈ کیاکہ اگر اوڈیگرام سبزی منڈی کو منتقل ہونے کی صورت میں ہرایک اڑھتی کے لئے 3,3 ہزار کاجگہ فراہم کردیاجائے جس پر انتظامیہ کی طرف سے ان کو 1500,1500 فٹ جگہ دینے کی اجازت دی گئی، جو انہوں نے مسترد کردیا، بعدازاں شیرعالم کی صدارت میں ان کے ساتھیوں کاایک اجلاس ہوا۔ جس میں انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی مذاکرات کے حوالے سے بحث کی گئی، انہوں نے کسی بھی صورت اوڈیگرام سبزی منڈی منتقل نہ ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مؤقف ہے اورباہمی مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم اوڈیگرام منتقل نہیں ہوں گے، دوسری طرف انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اوڈیگرام سبزی منڈی کی موجودگی میں کسی بھی دوسرے منڈی کی اجازت نہیں دیں گے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بارپھر سبزی منڈی کے حوالے سے معاملہ تعطل کاشکارہوگیاہے۔ادھر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے انتظامیہ اور دونوں منڈیوں کے اڑھتیان سے اپیل کی یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائیں اور اس میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائیں۔
1,500 total views, no views today



