بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کا دورہ اور جلسے کئے ۔کروڑوں روپوں کے منصوبوں کی منظوری اور مکمل شدہ ترقیاتی کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ایم این اے مراد سعید نے علاقہ مانیا ر اور نجیگرام کا دورہ کیا اور وہاں پر کارکنوں نے جلسوں کا انعقاد کیا تھا ۔
ان کے ہمراہ پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی اور دیگر عہدیداران میں گاؤں نجیگرام صدر ظفرعلی ،مانیار صدر محمد روم ، اسحاق لالا،محمد صدیق ،گاؤں ابو ہا صدر نظر حسین ،ناصر علی ،یو سی کوٹہ صدر محمد شاہ کے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی میں میں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے مگر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نے اس سلسلے میں بڑی رکاوٹیں ڈالی اور اس نے اپنی انا کی خاطر سوئی گیس کی فراہمی کو روکا ہے انشاء اللہ بہت جلد بریکوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو سوات کے تمام پارٹی کارکن عمران خان کے لئے نہیں بلکہ اپنے بچوں اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں انہوں نے خود اس دھرنے میں تین ماہ گذارے اور عید الاضحی بھی وہاں گذری اور اب میرا دور ہ سوات صرف اور صرف خیرپور کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کو فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کے لئے آیا ہوں اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون سے ملاقات کرکے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کے لئے ملاقات کروں گا ۔بعد میں علاقائی جرگے کے عمائدین کو یقینی دھانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈاڈھرہ مانیار پل اسی جگہ پر تعمیر ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہم ہر کام میرٹ اور انصاف پر کریں گے ۔نجیگرام سے درہ ایک کلو میٹر جس کی پی سی ون تیار ہو چکی ہے پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ٹینکی اور دیوارگے اور سر مستے کے علاقوں میں ایک پل اورروڈ کی منظور دے دی ۔
371 total views, no views today


