بریکوٹ (سہیل باچہ سے )موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے غلط پالیسوں کے بدولت ملک کے غریب اور لا چار طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ گریب عوام اپنے بچوں کے لئے دو وقت روٹی پیدا کرنے کیلئے در در کے ٹھو کریں کھا رہی ہے، شہید ملت ذوالققار علی بھٹو نے ملک کے غریب پر ظلم و بربریت کے خلاف 1967 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بنیاد رکھی۔ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پلٹ فارم سے پسے ہو ئے طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد شروع کرتے ہو ئے، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، 1973 کا ائین، شہید زوالفقار علی بھٹو کے کارنامے تھے۔ شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور محتر مہ شہید بے نظر بھٹو نے اس ملک کے غریب عوام کے خاظر اپنے جانوں کے نذرانے دیکر مگر جابر اور غاصب کے سامنے سر نہیں جھکا یا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان ضلع سوات کے صدر عرفان حیات چتان۔ ضلعی انفارمشن سیکرٹری مختار رضا خان، ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے سابق ضلع سوات کے صدر شمشیر علی خان، سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریارامیر زیب۔ سابق ایم پی اے نور سحر، انورزیب خان۔ایوب شاہ خان، اعظم افریدی۔ محمد عالم خان، سجاد باغی، اورنگر زیب تندر و یگربریکوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سوات کے انفارمشن سیکرٹری مختاررضا خان کے رہا ئش گا ہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ورکرزکنونشن میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں سے چیدہ چید ہ افراد نے کثر تعداد میں شرکت کی۔ مقر رین نے کہا کہ ملک میں موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے غلط پالسیوں کے باعث مہنگائی بے روزگاری نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا۔ پیٹرولم مصنوعات کے قیمتوں میں آئے رو ز اضافہ 20 25 روپے جبکہ کمی 3 یا 4 روپے ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ایک نیازی نے بنگلہ دیش کو پاکستان سے علحیدہ جبکہ حالیہ سلیکٹڈ نیازی کشمیر کا سودا کیا۔ ان کے غلط پالسیوں کی وجہ سے ڈالر کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک انتہا ئی نازک صورت حال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر عظم ایک منفر د وزیر اعظم ہے کہان سے سوال کرنیکی ضرورت نہیں بلکہ اقتدار سے قبل ان کے وڈیو ریکارڈنگ اور موجودہ پالیسی اور تقاریر موازنہ کر یں۔ سوال کا جواب خود بخود مل جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں ائین کے تحت کافر قرار دے دیا ہے مگر عمران خان قادیانوں کو اسلام آباد میں مرکز بنا دیا۔ اور اب اسرئیل کو تسلم کرنے کیلئے رہ ہموار کر رہے ہیں۔ لیکن پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے ان تمام ناپاک عزام ناکام کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیلنج دیتے ہیں کہ شہید زوالفقار علی بھٹونے اس ملک کیلئے جو کچھ کیا ہے۔ کسی ایک ان کے مقابلے میں سامنے اکر دیکھا ئیں۔ پاکستان ایٹمی ناقابل تسخیر ملک بنانا شہید زوالفقارعلی بھٹو کا کارنامہ ہے۔ شنا ختی کارد۔ پاسپور ٹ۔ سٹیل ملز، جمعہ کی چھٹی، 1973 کا جامع ائین شہید زوالفقار علی بھٹو کے کارناموں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ایک قرارداد متفقہ طور منظور کرتے ہو ئے کہا کہ اپوزیشن کے تمام قید قائدین سابق صدر اصف علی ذرداری، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر۔ رانا ثنا اللہ۔ودیگر قائدین فوری طور رہا کیا جا ئے، ساتھ ہی مینگورہ منڈی کامسلہ وہاں کے غریب عوام کے مرضی کے مطابق حل کیا جا ئے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ ائندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پر تیاریاں اب سے شروع کر یں اور پارٹی کومزید فعال اور مستحکم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں
1,241 total views, no views today



