سوات، سوات سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ بدستور جاری ہے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 309تک پہنچ گئ ہے. رپورٹ کے مطابق مچھر کے وار سے ایک اور خاتون ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئی ہےجس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 309 ہوگئی ہے. محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر علی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس سالہ اختر بیگم سکنہ فیض آباد سیدو شریف ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ان کو طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کردی گئی.
660 total views, no views today
Comments


