مٹہ( سوات نیوز)دو دفعہ تحریک انصاف کے نمائندوں کو ووٹ دیکر ہمارے ساتھ اُنہوں نے بڑا انصاف کر دیا یہاں پر نہ روڈ نہ پانی اور نہ بجلی کے سہولیات ہیں وزیر اعلیٰ کے گھر سے تین کلومیٹر دور علاقہ اور وزیر زراعت کے حلقے املوک بنڑ الوچہ میرہ کے عوام سراپا احتجاج اپنے مدد آپ کے ذریعے چندہ کرکے روڈ پر کام شروع کیاالیکشن سے پہلے وزیر موصوف نے ہم سے بہت سے وعدے کئے تھے لیکن ابھی تک ایک بھی پورا نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے گاوٗں املوک بنڑ میرہ اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کے حلقے کے لوگوں نے اپنے مدد آپ کے ذریعے چندہ کرکے روڈ پر کام شروع کیا علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ روڈ کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو بجلی اور پانی کا بھی شدید مشکلات ہیں دو دفعہ محب اللہ خان کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کئے تھے اسمیں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا دور جدید میں مٹہ شہر سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر یہ علاقہ بجلی اور پانی کے مشکلات سے دوچار ہیں لوگ دور دور سے چشمے سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل گاوں کو لکڑی کے کھمبوں جو لوگوں نے خود لگائے ہیں بجلی پہنچائی ہیں علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ وزیر موصوف کا بھائی تین مہینے پہلے یہاں پر آیا تھا کہ ہم روڈ پر کام شروع کر تے ہیں لیکن ابھی تک اسکا آتہ پتہ نہیں چلا الیکشن سے پہلے یہ لوگ بار بار آتے ہیں لیکن اب یہ لوگ ہمارے پو چھتے بھی نہیں کہ ہمارایہاں پر کیا حال ہیں ہم غریب لوگ ہیں ہمیں بہت مشکلات ہیں ایک وزیر اعلیٰ ایک صوبائی اور ایک قومی وزیر کے باوجود ہمارا پو چھتے نہیں ہم کیا کریں ہم نے انصاف کے نام پر انصاف والوں کو ووٹ دیا تھا لیکن انصاف والوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا عوام غریب ہے لیکن محنتی ہے اسلئے آج تمام لوگ اکھٹے ہو کر چندہ کر کے آپنے مدد آپ کے زریعے کام میں مصروف ہیں اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ہمارا حق بنتا ہے تو ہمیں بنیادی سہولیات دی جائے کیونکہ ہم نے صوبائی اور قومی ووٹ تحریک انصاف کو دیا ہے جو ہمارا حق ہے
1,238 total views, no views today



