سوات(سوات نیوز)سوات میں سبزی منڈی منتقلی کا مسئلہ مزید گھمبیر ہوگیا ہے، اج دارالقضا میں نئے سبزی منڈی پر سٹے ارڈر اور پرانی منڈی کو واپس بحال کرنے کیلئے بحث ہوگی ، سبزی منڈی کے اڑھتی شیر محمد اور ان کے حامیوں نے صوبہ بھر کے سب سے بڑے وکیل لطیف افریدی کی خدمات حاصل کرلی ہے ، جو سوات پہنچ گئے ہیں اور سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی کیخلاف اپنے دلائل دیں گے، جبکہ پرانی سبزی منڈی پر سے سٹے ارڈر کے خاتمہ پر بھی بحث کرینگے، جبکہ دوسری جانب سے بھی وکیل بحث کرینگے، توقع کی جارہی ہے کہ اج پرانی سبزی منڈی سے پابندی ہٹا دی جائے گی اور مزید بحث کیلئے دوبارہ تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، دوسری جانب اوڈیگرام منتقل ہونے والے سبزی منڈی کے اڑھتی اج سوات پریس کلب میں دو بجے پریس کانفرنس کرینگے۔
2,379 total views, no views today



