سوات(سوات نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ نے پرانی سبزی منڈی بحال کردی، شیر محمد خان وغیرہ کو سٹے ارڈردیدیا ، ذرائع کے مطابق شیر محمد خان وغیرہ نے سبزی منڈی بندش کیخلاف دارالقضائ میں رٹ دائر کیا تھا جس میں سبزی منڈی کی دوبارہ بحالی اور دفعہ 144 کے خاتمہ کا ذکر تھا، اج پیر کے روز پشاور سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ایڈوکیٹ لطیف افریدی نے سبزی منڈی کی دوبارہ بحالی پر تفصیلی دلائل دیئے ، جس کے بعد معزز جج نے پرانی سبزی منڈی شاہدرہ کو کھولنے اور دفعہ 144 کے ختم کردیا ۔ جس پر شیر محمد وغیرہ نے فیصلہ کو سراہا ۔
2,082 total views, no views today
Comments



