سوات (سوات نیوز)سبزی منڈی مسئلہ حل کرنے کے لئے تختہ بند گروپ کومذاکرات کی دعوت، نیوسبزی منڈی کے اڑھتیوں نے جلسہ جلوس سے گریز کرتے ہوئے آپس میں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کردی، سرکاری سروے ٹیم نے اوڈیگرام کو سبزی منڈی کیلئے موزون جگہ قراردیاہے اوڈیگرام میں کاروبارکرنے کیلئے ہم نے تختہ بندگروپ کو باقاعدہ جگہ دینے کی پیش کش کی تھی، قانون کو ہاتھ میں لینے کی حق میں نہیں ہے مسئلہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے مل بیٹھنے کیلئے تیارہیں۔ ان خیالات کااظہار نیوسبزی منڈی اوڈیگرام کے اڑھتیوں حاجی نواب علی، حاجی ضیاء الحق، حیدرعلی، مُبین خان، سیاسی وسماجی شخصیات حیدرعلی خان (بلوگرام) عبدالکریم خان، ارشدحسین، سمیع اللہ اوردیگر نے سوات پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عبدالرحیم نے خود کو محدود کرکے ایک گروپ کی حمایت میں کھل کر سامنے آیاہے وہ ہمارابھی صدرہے ان کو ہمارے جذبات اور احساسات کاپورا پورا خیال رکھناچاہئے، انہوں نے کہا کہ پرانا سبزی منڈی مینگورہ شہرسے باہراوڈیگرام کومنتقل کی گئی ہے جس پر سوات کے عوام انتہائی خوشی کااظہارکررہے ہیں، کیونکہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کادباؤ بہت زیادہ ہے اورگھنٹوں گھنٹوں سے مینگورہ کا پورا شہر جام رہتاہے، تقریباً ایک ہفتہ ہوا ہے کہ سبزی منڈی اوڈیگرام منتقل ہوا ہے جس کی وجہ سے مینگورہ شہر سے گزرنے والے عام لوگ، مریض، سرکاری ملازمین کو آنے جانے میں کافی سہولت میسرہوئی ہے جبکہ اڑھتی بھائیوں کواوڈیگرام سبزی منڈی میں ساٹھ فٹ چھوڑا بلیک ٹاپ روڈ، مسجد، کینٹین، پانی، بجلی، ڈرین کاموثر انتظام کیاگیاہے جس سے کاروباری افراد کوکافی سہولت ہوئی ہے جبکہ نیوسبزی منڈی اوڈیگرام میں لوڈنگ اوراَن لوڈنگ چوبیس گھنٹے باآسانی ہورہی ہے، اڑھتیوں اورکاروباری لوگوں کوبہترین مواقع میسرہے۔ ہم صوبائی حکومت خیبرپختونخوا، کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کابے حد مشکوروممنون ہے، انہوں نے کہا کہ چندشرپسندعناصرنیوسبزی منڈی اوڈیگرام کی مخالفت کررہے ہیں اوربعض نادیدہ سیاسی لوگ اپنے سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، اورحکومتی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں، لہٰذا ان لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کواپنے ہاتھوں میں لینے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ سوات کے لوگ پہلے سے مصیبتوں سے گزرے ہوئی ہے۔ لہٰذا سواتی عوام کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے کرنے سے باز رہیں۔
1,074 total views, no views today



