سوات (سوات نیوز) مزدوروں اورآڑھتی برادری کی تحریک رنگ لے آئی، وزیراعلیٰ ان ایکشن، مینگورہ میں دوسری سبزی منڈی کی منظوری، وزیراعلیٰ محمودخان نے مینگورہ شہر میں دوسری سبزی منڈی کی اجازت دے کر مسئلہ حل کردیا، سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور اڑھتیوں کی طرف سے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کاخیرمقدم،احتجاج ختم کرنے کااعلان، عبدالرحیم نے وزیراعلیٰ کی طرف سے دوسری سبزی منڈی کی اجازت دینے کی خوشخبری پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سنادی، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سبزی منڈی کامسئلہ حل کرنے کے لئے مینگورہ میں دوسری سبزی منڈی کی اجازت دے کر حل کردیاہے اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، تحریک انصاف کے رہنما شاہدعلی خان اڑھتیوں کے صدر شیرعالم خان اوردیگر کے ساتھ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بلکہ خپل وزیراعلیٰ محمودخان کاانتہائی مشکور ہیں، جنہوں نے زمینی حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے مینگورہ میں دوسری سبزی منڈی کی اجازت دیدی۔ اورپانچ ہزار مزدوروں کو بیروزگار ہونے سے بچالیا، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں میرٹ ساتھ میرے تاجربھائیوں، تمام تنظیموں، سیاسی وسماجی شخصیات نے جوبھرپور کرداراداکیاہے میں ان کامشکورہوں اوراس کے ساتھ ساتھ میں وزیراعلیٰ محمودخان کاخصوصی طورپرشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے مینگورہ میں دوسری سبزی منڈی کی منظوری اوراجازت دیکرغریب کاروباری لوگوں کے احساسات اورجذبات کاپوراپورا خیال رکھاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق دوسری سبزی منڈی کیلئے جگہ کاتعین کیاجائیگااوراس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی، جس میں انتظامیہ کے حکام میں، اڑھتی شامل ہوں گے، جگہ کا تعین ہونے کے بعد ٹی ایم اے کیساتھ ایک تحریری معاہدہ طے پائیگا، اور142رجسٹرڈ اڑھتی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے دوسری سبزی منڈی میں کام شروع کریں گے۔ ان مراحل تک پرانی سبزی منڈی میں کام کی اجازت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ میں ایک بارپھر وزیراعلیٰ محمودخان ڈی سی سوات، اے سی بابوزئی اورایڈیشنل ڈی سی سوات کاشکریہ اداکرتاہوں۔ عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کااحترام کیاہے۔ لیکن بعض سرکاری لوگوں نے ہمارے اس تعاؤن کاغلط مقصد حاصل کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ کمشنر کیوں لوگوں کے کاروبار کے پیچھے پڑگئے ہیں ایسامعلوم ہوتاہے کہ کمشنر نے سوات کو فتح کیاہے قبائل میں ڈیوٹی دینے والے کمشنر نے سوات کے لوگوں کوپہچانے میں دیرکردی ہے اسی موقع پر شاہدعلی خان نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسا مسئلہ حل کردیاہے جو آہستہ آہستہ گھمبیرہوتا جارہاہے، انہوں نے ایم پی اے فضل حکیم کابھی شکریہ اداکیاکہ انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے میں اہم کرداراداکیاہے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے ان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کوبولناپڑا۔ حالانکہ فضل حکیم نے ان لوگوں کے مسئلہ کو اپنامسئلہ تصورکرتے ہوئے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میراہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا ہے۔ اور ان کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران شاہد علی خان نے مطالبہ کیا کہ سبزی منڈی کے معاملے میں اگر کوئی کرپشن ہوئی ہے تو نیب کے ذریعے اس کی تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔۔
1,132 total views, no views today



