سوات(خورشید علی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ اج گیارہ بجے ابائی گاوں مٹہ میں ادا کردیا گیا، نماز جنازہ ایمبولینس کے ذریعے جناز گاہ لایا گیا ، جہاں پر سوات اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے سیاسی سماجی اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں وزیر زراعت محب اللہ خان، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد ،ڈی ائی جی مالاکنڈڈویژن محمد اعجاز خان ، ممبران اسمبلی پاک فوج کے اعلیٰ افیسرز نے نمازہ جنازہ ادا کی ، جناز گاہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، واک تھرو گیٹ کے زریعے لوگوں کی تلاشی لی گئی ۔ نمازہ جنازہ کے بعد محمود خان کی والدہ کو سینکٹروں اشکبار انکھوں کے سامنے ابائی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا ۔ واضح رہے کہ محمود خان کی والدہ کی عمر 70 سال سے زائد تھی اور وہ گزشتہ رات وفات پا گئیں تھی ۔
1,538 total views, no views today



