سوات (سوات نیوز) عدالتی احکامات کے بعد شاہدرہ سبزی منڈی بحال، اڑھتیوں، تاجربرادری اورسوات چیمبرکی طرف سے سبزی منڈی کی بحالی کاخیرمقدم، سبزی منڈی میں جشن، عبدالرحیم کو تشکر جلوس میں سبزی منڈی تک لے جایاگیا، سوات چیمبرآف کامرس کے صدر بھی اجلاس میں شریک، مزدوروں اوراڑھتیوں کی طرف سے عبدالرحیم کے حق میں نعرہ بازی وزیراعلیٰ کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد شاہدرہ سبزی منڈی کو دوبارہ بحال کردیاگیاہے، اس سلسلے میں کاروباری طبقہ نے جشن منایااورتقریب کااہتمام کیاگیا، اس سے قبل سوات ٹریڈرز فیدریشن کے صدرعبدالرحیم کو ایک جلوس میں سبزی منڈی لایاگیااورجلوس میں شریک افراد نے وزیراعلیٰ محمودخان کے حق میں شدید نعرے لگائیں، جبکہ پورا علاقہ عبدالرحیم زندہ باد کے واشگاف نعروں سے گونج اٹھا، اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حق کوفتح نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ اس سبزی مندی میں کاروبار دوبارہ بحال ہوا ہے اور آج میں آپ لوگوں کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہوں، اس موقع پر سوات چیمبرآف کامرس کے صدریوسف علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالتی حکم کاخیرمقدم کرتاہوں آج دوبارہ سبزی منڈی کی بحالی پر تمام کاروباری لوگوں کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر شاہدعلی خان، الحاج زاہدخان، ڈاکٹر خالدمحمودخالد اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سبزی منڈی میں جشن منایاگیا۔
1,040 total views, no views today



