سوات(خورشید علی )گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے فرسٹ ائیر کے طالب علم کیساتھ دیگر سینئر طالب علموں نے ہتھک امیز فولنگ کیا ہے، فولنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ امانکوٹ سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے ارباز خان کیساتھ کالج کے باہر ہتھک امیز فولنگ کیا گیا ہے ،فولنگ کرنے والوں نے دوران فولنگ ویڈیو بھی بناتے رہے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فولنگ کرنے والوں میں سے ایک خواجہ احتشام اور دیگر ان کے دوست ہیں، خواجہ احتشام بھی امانکوٹ کا رہائشی ہے ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوات کے عوام نے ڈی پی او ، اور ڈی ائی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو پر فوری ایکشن لیں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دیں ۔
ویڈیو دیکھیں
7,585 total views, no views today



