سوات(سوات نیوز)سوات کے وادی پیوچار میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے قانون نافذ کرنیوالے دوسرے اداروں کیساتھ ملکر وادی پیوچار میں اپریشن شروع کردیا ، اپریشن کے دوران رپوش کمانڈر زگل شیروان ہلاک ہوگیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق وادی پیوچار میں افغانستان سے رپورش کمانڈر گل شیروان سوات داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپریشن شروع کردیا، اپریشن کے دوران 2009 سے مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا سی ٹی ڈی نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر مٹہ ہسپتال منتقل کیا ۔
6,832 total views, 2 views today
Comments