سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ انہیں حکومتی سطح پر مواقع فراہم کئے جا ئیں گے تا کہ وہ ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے کھیل کھود انسانی صحت اور جسمانی و ذہنی نشو نما کیلئے انتہائی مفید ہیں اس لئے صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ سوات کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ صوبائی سطح پر گراسی فٹ بال گروانڈ سوات میں فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلا گیاجو ایک خو ش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی فٹ بال گراونڈ میں پہلا مغفور جان(مرحوم) صوبائی فٹ بال ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم و صحت کیساتھ سا تھ کھیل کود کو خصو صی اہمیت دی ہے اور حکومتی پا لیسی کے تحت نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں نمایاں اہمیت دینے کیلئے ہر تحصیل میں کھیلوں کا کم ازکم ایک ایک میدان بنا یا گیا ہے جبکہ مزید کئی میدانوں کی تعمیر پر بھی کا م جا ری ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں اسطرح کی ٹورنامنٹس کا انعقاد اس کا ثبوت ہے کہ یہاں مثالی امن قائم ہے اور یہاں کے لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی فضل حکیم خان نے فائنل میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تقد انعامات تقسیم کئے جبکہ فتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی گراونڈ میں دونوں ٹیموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے جو اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔
1,030 total views, 2 views today