سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ اپوزیشن لیڈر تحصیل بابوزئی نے سبزی منڈی میں ہونے والے کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے نیب کو درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی ائی کے رہنما شاہد علی خان نے سوات نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے قواعد کے خلاف سبزی منڈی کا ایگریمنٹ کیا ہے، اور اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی ہوئی ہے، اس کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے نیب اور ایف ائی اے کو تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایگریمنٹ پر حکومتی افیسر دستخط کرتے ہیں لیکن سبزی منڈی مالکان کیساتھ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن افیسر (ٹی ایم او) نے نہیں بلکہ تحصیل ناظم اکرام خان نے کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چند اڑھتیوں کو فائدہ دیکر اکثریت کو محروم رکھا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایگریمنٹ میں جو قواعد لکھے گئے ہیں، مالکان نے ان قواعد کو بھی پورا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد اس میں کی گئی کرپشن کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے حقائق لاوں گا، انہوں نے نئے سبزی منڈی کے حوالے سے کہا کہ جگہ بہت جلد زمین منتخب کرکے اس پر دوسراسبزی منڈی بنالیں گے۔
1,386 total views, 2 views today