مینگورہ، حرا نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی مقابلے اختتام پذیرہوگئے، دوڑ کے مقابلوں میں سوات ریجن کے محمد سلیمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس طرح شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پشاور ریجن کے حبیب الامین، لانگ جمپ میں سوات کے عماد الدین، ہائی جمپ میں جنوبی اضلاع کے زاہد اللہ، نیزہ بازی میں پشاور کے محمد شاہ سوار، رسہ کشی میں پشاور ریجن کے نور واحد اور اس کے ساتھیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس طرح ادبی مقابلوں میں حسن قرأت سوات ریجن، نعت شریف جنوبی اضلاع، قرآن کوئز جنوبی اضلاع، ملی نغمہ سوات اور اردو اور انگریزی تقاریرمیں جنوبی اضلاع نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل حرا ایجوکیشن فاؤنڈیشن فضل عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ نونہالان وطن کی بہتر تربیت کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی زور دینا چاہیے، دیگر مہمانانوں میں مہابت خان باجا ڈائیریکٹر سوات شانگلہ بونیر ریجن، جہان عالم ڈائیریکٹر ملاکنڈ چترال ریجن اور انعام اللہ ڈائیریکٹر پشاور مردان ریجن بھی شامل تھے۔
864 total views, no views today


