مینگورہ، واپڈا یونین کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرہ جلوس کے شکل میں واپڈسوات سرکل سیدو شریف سے نکل کر مختلف راستوں سے گزر کر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، احتجاجی مظاہے سے خطاب کرتے ہوئے ،ذونل چیئرمین عمر علی باچا نے صوبائی یونین کے ہدایات کے مطابق واپڈا ملازمین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی سے روشنی ڈالی اور واپڈا کے اعلیٰ حکام اور مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ، کہ ہم واپڈا کی نجکاری کس صورت نہیں ہونے دینگے اور نجکاری کے خلاف ہر قسم قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ، انہوں نے ایمپلائی سنز 33% کوٹہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے واپڈا ملازمین کے بچوں کی فوری بھرتی کا مطالبہ کیا، انہوں نے واپڈا حکام اور مرکزی حکومت سے صوبائی حکومت کیطرح کلیریکل سٹاف اور واپڈا میٹر ریڈرز کی پروموشن اور اپگیڈیشن کا بھی مطالبہ کیا ، انہوں نے محکمی میں ساسی تبادلوں کا بھی پرزور مذمت کی ، اور اس عہدکا اعادہ کیا کہ ہم آئندہ کیلئے کسی قسم کی سیاسی تبادلوں کو برداشت نہیں کریں گے ، انہوں سٹاف کو درپیش مشکلات اور سٹاف کے کمی کو پرا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ ہم مزدور وں کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، احتجاجی مظارے سے ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان ، عبدالغفور ، عثمان علی سپرنٹنڈنٹ اور ظفرعلی ناز نے بھی خطا ب کیا ،
782 total views, no views today


