سوات،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ سوات میں اقلیتی برادری کو مذہبی ازادی حاصل ہے، ان کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کرے گی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے دی اویکننگ کے زیر اہتمام مذہبی اقلیتی کے مذہبی ازاد ی کے عنوان پر ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کبل اور بابوزی سمیت غیر سرکاری اداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈی سی سوات سمیت دیگر مقررین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر مسلک کے لوگوں کو مذہبی ازادی حاصل ہے، اور سوات میں خوش قسمتی سے اقلیتوں کے درمیان ہم اہنگی بہت اچھی ہے، انہوں نے اقلیتی برادری سے کہا کہ اگر اپ کے کوئی مسائل ہے تو اپ کسی بھی وقت اکر اس سے ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کرسکتے ہیں، اس موقع پر دی اویکنگ کے عہدیدار افتخار خان نے کہا کہ اس سیمنار کا مقصد اقلیتی برادری کے مسائل سے اگاہی حاصل کرنا تھا ، انہوں نے کہا کہ دی اویکننگ ایک لیگل ایڈ سنٹر بھی دستگیر کے نام سے چلارہی ہے، جس میں لوگوں کی قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے، اس کے علاوہ لوگوں کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔
804 total views, no views today


