مینگورہ ،ضلع سوات جو سات صوبائی اور دوقومی حلقوں پر مشتمل صوبے کے بڑے اضلاع میں شمار ہوتا ہے ۔ مذکورہ حلقوں سمیت سوات سے تین مخصوص نشتوں پر بھی ممبران اسمبلی میں بیٹھتے ہیں لیکن بد قسمتی سے مسائل کے طرف توجہ دیتے کے بجائے ممبران اسمبلی زیادہ وقت اپنے تشہیر میں گزارتے ہیں ایک آدھ ممبر کے علاوہ باقی تمام ممبران اسمبلی اور خصوصاً تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی سوات کے عوام جوگوں ناگوں مسائل کے شکار ہیں جن میں سڑکیں ، صحت ، تعلیم سمیت دیگر شامل ہیں کے طرف ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ، جی ٹی روڈ عرصہ درازسے خراب پڑا ہے اسی طرح ہسپتالوں میں انتہائی خراب حالت ہے ۔ نہ سٹاف ہے نہ سہولیات اصطبل کیطرح ہر وارڈ میں بد بو اور گندگی نے گھر کرلیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کی حالت زار پر بھی رحم آتاہے ۔ مینگورہ شہر جو دارالخلافہ ہے اور زیادہ لوگوں اور شخصیات کا آنا جانا یہا ں رہتاہے پر بھی کسی قسم کی توجہ نہیں د ی گئی ۔ ریاستی دور کی سڑکیں تنگ ہوچکی ہیں ٹریفک بڑھ گیا اس کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ادارہ نہیں ۔ٹی ایم اے کی کارکردگی صفر ہے ۔ ہر طرف مسئلہ ہی مسئلہ ہے لیکن ممبران اسمبلی بے خبر ہیں سوات کا ایک ایم این اے مراد سعید صاحب تو انتخاب کے بعد سوات آئے ہی نہیں موصوف کا کہنا ہے کہ ہم نے مسائل حل نہیں کرتے ہیں اصلاحات کرنے ہیں یہاں عوام مررہے ہیں اور موصوف تبدیلی کے بعد اب نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہاہے ۔ ایک ایم پی اے کے گھر ایک بندہ مسئلہ لیکر گیا ایم پی اے صاحب حل کرنے کے بجائے اس شخص کو دھکے دیکھ کر حجرے سے نکال دیا ایسی میں تبدیلی کس طرح ائیگی ، متاثر سوات کے عوام یہسوچ سوچ کرنا امید ہوچکے ہیں ۔
768 total views, no views today


