سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں ڈینگی وائرس کی روک تھام میں کونسا محکمہ ناکام ہوا، اور کس نے کہاں غلطی کی ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع سوات مین گزشتہ دو سالوں میں ڈینگی روک تھام کے حوالے سے کوتاہی کی گئی ہے اور کسی بھی علاقہ میں کوئی سپرے اور نہ ہی احتیاطی تدارک کیلئے اگاہی پروگرام منعقد کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈینگی بخار سے اگاہی کی ذمہ داری محکمہ صحت سوات پر عائد ہوتی ہے ، گزشتہ دو سالوں کے ریکارڈ کے مطابق مینگورہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کیخلاف سپرے نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق حکام سمجھ رہے تھے کہ سوات سے ڈینگی ختم ہوگئی ہے ، لیکن سپرے نہ ہونے کی وجہ سے اور اس سال گرمی کی شدت برقرار ہونے ہونے کی وجہ سے ڈینگی بخار نے دوبارہ جنم لیا ہے ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 100 سے زائد کیسز سامنے اگئے ہیں لیکن غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد 500 سے تجاوز کر چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر اب بھی بروقت انتظامات نہ کئے گئے تو یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی اور سال 2013 -14 کی طرح اس میں مزید شدت اجائے گی
1,726 total views, 2 views today